بھٹکل:29؍ نومبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ کی کانگریس پارٹی میں سکیولرزم کا نظریہ رکھنے والے اور کانگریس پارٹی کے اصول وضوابط کے تحت کام کرنےو الے دیگر طبقات میں بھی کئی ایک سنئیر اور اہل لیڈران موجود ہیں۔ انہیں شمار نہ کرتےہوئے دوبارہ نامدھاری طبقےسے تعلق رکھنےوالے ایک شخص کو بلاک کانگریس کا صدر بناکر سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے ہمارے درمیان چپقلش پیدا کرتےہوئے پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنایا ہے۔ پارٹی کے لحاظ سے یہ کوئی صحیح فیصلہ نہیں ہونے کا بھٹکل بلاک کانگریس کے سابق صدر سنتوش نائک نے الزام لگایا ہے۔
وہ یہاں بلاک کانگریس دفتر میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں بات کررہے تھے، انہوں نے اچانک ایک نئے شخص کو بلاک کانگریس صدر بنائے جانےکو سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی سازش قرار دیتےہوئے اُن پر کئی طرح کے الزامات عائد کئے۔ ساتھ ہی انہوں نے منکال وئیدیا پر الزام لگایا کہ گذشتہ انتخابات میں ہارنےکے بعد منکال وئیدیا نے کسی بھی سطح پر کانگریس پارٹی کا ساتھ نہیں دیا اور نہ ہی کسی اہم پروگرام میں شرکت کی اس کے برخلاف وہ اپنے ہی گھر میں کانگریس کارکنان کی الگ سے میٹنگیں کرتےہوئے پارٹی مخالف سرگرمیوں کو انجام دی۔
سنتوش نائک نے کہاکہ 2019ء میں جب سےمجھے بلاک کانگریس صدر بنایاگیا تو میں نے ہر موقع اور حالت میں کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنےکاکام کیا ہے۔ پارٹی دفتر کے لئے کرایہ پر لی گئی عمارت کا کرایہ سمیت کئی اخراجات میں نے ذاتی طورپر ادا کئے ہیں۔ اس سلسلےمیں کسی سابق رکن اسمبلی یا لیڈر نےکوئی تعاون نہیں کیا۔ پھر اچانک سوشیل میڈیا پر ایک خبر وائر ل ہوتی دیکھی کہ پارٹی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مجھے بتائے یا پوچھے بغیر ہمارےہی ایک طبقے کے شری وینکٹیش نارائن نائک کو بلاک کانگریس صدر بنایاگیا ہے میں اس موقع پر ان کا استقبال اور خیر مقدم کرتاہوں اور پارٹی استحکام کو لےکر میں ہر وقت ان کا ساتھ دوں گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ غالباً ان چار برسوں میں وفا داری کے ساتھ پارٹی کا جو کام کیا ہے اس کے لئے ہےیا پھر سابق رکن اسمبلی کی کٹھ پتلی نہیں بنا تو اسی عدم اطمینان کے چلتے مجھے صدر کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے ضلع کانگریس صدر پر بھی الزام لگایا کہ بھٹکل کانگریس میں ہونے والی ہر حرکت کی جانکاری رکھنےو الے ضلع کانگریس صدر نے ریاستی کانگریس عہدیداران کو غلط معلومات دے کر صرف اپنے مفاد کے لئے کام کیا ہے۔ دو سابق ارکان اسمبلی کی کٹھ پتلی بنتے ہوئے ضلع کے دیگر مقامات پر اپنے ہی طبقے کے افراد کو نظر انداز کرتےہوئے عوام کو کانگریس پارٹی سے دور کرنے کا کام کیا ہے۔
وکیل سنتوش نائک نے کہاکہ میں بھٹکل حلقہ کے سبھی کانگریس کارکنان سے اپیل کرتاہوں کہ میری جگہ شری وینکٹیش نارائن نائک کو بلاک صدر بنایاگیا ہےجس کا میں استقبال کرتاہوں ۔ انہیں مبارکبادی دیتاہوں اور آئندہ بھی ان کے ساتھ پارٹی کو مضبوط ومستحکم کرنےکے کاموں میں بھرپور تعاون کرنے کی بات کہتے ہوئے بطور صدر ان کا ساتھ دینے والے سبھی لیڈران ، کارکنان کا انہوں نے شکریہ اداکیا ہے۔
اس موقع پر پریس کانفرنس میں سابق رکن اسمبلی ایڈوکیٹ جے ڈی نائک نے بھی سنتوش نائک کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سنتوش نائک نے بھٹکل میں کانگریس کو مضبوط کرنے کے لئے بہت کام کیا ہے، مگر ان کو اعتماد میں لئے بغیر اور ان کو بغیر کوئی وجہ بتائے بغیر بلاک کانگریس کے صدر سے ہٹا کر کسی اور کو صدر کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے، ایسا نہیں کیا جانا چاہئے تھے۔
]پریس کانفرنس میں کئی دیگر کانگریسی لیڈران بھی موجود تھے۔